پہلا ون ڈے: انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف ٹا س جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

کارڈف:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 3 میچز کی ون ڈے سیریز کے پہلے میچ میں انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ انگلینڈ کے کپتان بین اسٹوکس نے ٹاس جیت کر پاکستان کو بیٹنگ کی دعوت دی ہے ۔

قومی ٹیم میں امام الحق، فخر زمان ،بابر اعظم ،محمد رضوان ،سعود شکیل ،صہیب مقصود ، شاداب خان ،فہیم اشرف ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔ بابر اعظم کا ٹاس کے بعد بات کرتےہو ئے کہنا تھا کہ گراؤنڈ بہت اچھا ہے ،یہاں کھیلنے میں مزہ آتا ہے،سیریز میں اچھا مقابلہ ہو گا۔