پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ون ڈے آج ہوگا

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تین روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے آج کارڈف میں کھیلاجائے گا۔ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام5 بجے شروع ہوگا،میچ سے پہلے قومی کرکٹرز کابھرپور پریکٹس سیشن بھی ہوا۔

آج ہونے والے میچ سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا تھا کہ انگلینڈ چیمپئن ٹیم ہے، مقابلے کو آسان نہیں سمجھ رہے، انگلش کھلاڑی نئے ضرور ہیں لیکن اُنہیں جانتے ہیں۔ بابر اعظم کا کہنا تھا کہ میچ کے کمبی نیشن سے متعلق پاکستان کی حکمت عملی واضح ہے اور کھلاڑیوں پر 100فیصد اعتماد ہے۔