پہلا ٹی ٹوئنٹی: زمبابوے کے خلاف پاکستان کی بیٹنگ جاری

پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں میزبان زمبابوے نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جس کے بعد قومی ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے۔تین میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کی جانب سے دانش عزیز آج اپنا ڈیبیو کر رہے ہیں۔

پاکستان اور زمبابوے کے درمیان ٹی 20 سیریز کے اگلے دو میچز بھی ہرارے میں 23 اور 25 اپریل کو کھیلے جائیں گے اور اسٹیڈیم میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہو گی۔ٹی20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز بھی کھیلی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان آج ٹی20میچ سے دورہ زمبابوےکا آغاز کرے گا

پاکستان: بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، فخر زمان، محمد حفیظ، حیدر علی، دانش عزیز، محمد نواز، فہیم اشرف، عثمان قادر، محمد حسنین اور حارث رؤف

زمبابوے: سین ولیمز (کپتان)، تِناشے کموہکاموے، ویزلے مدہیورے، تدیوَناشے مرومانی، کریگ اروائن، رائن بَرل، ریجِس چاکبوا، لیوک جونگوے، ویلنگٹن مساکڈزا، بلیسنگ موزاربانی اور رِچرڈ نراوا