پاکستان آج ٹی20میچ سے دورہ زمبابوےکا آغاز کرے گا

ہرارے: پاکستان اور زمبابوے کے درمیان تین میچز کی سیزیز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی آج ہرارے اسپورٹس کلب میں کھیلا جائے گا، میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر دو بجے شروع ہوگا۔

دورہ جنوبی افریقا میں شاندار کامیابیاں سمیٹنے کے بعد گرین شرٹس آج زمبابوے کے خلاف میدان میں اترے گی، پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے۔

سیریز کے تمام میچ ہرارے اسپورٹس کلب میں ہی کھیلے جائیں گے ،کرونا وبا کے پیش نظر تماشائیوں کو میدان میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی، ٹی 20 سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو میچوں پر مشتمل ٹیسٹ سیز یز بھی کھیلی جائے گی۔

ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں دونوں ٹیموں کا موازنہ کیا جائے تو دونوں ٹیموں نے اب تک 14 میچز کھیلے، زمبابوےنےمختصرفارمیٹ میں کبھی پاکستان کو نہیں ہرایا، لیکن کرکٹ میں اپ سیٹ ہوتےدیر نہیں لگتی۔

قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق کا کہنا ہےکہ دباؤ زمبابوے پرنہیں پاکستان پرہوگا جبکہ میزبان ٹیم کےکپتان شان ولیمزکا کہنا ہے کہ بابر اعظم کو روکنےکیلئے پلان تیارہے۔

کرکٹ مبصرین کا کہنا ہے کہ پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی سیریز میں زمبابوے کو وائٹ واش کیا تو پوائنٹس بہتر ہوں گے اگر زمبابوے کے ہاتھوں وائٹ واش ہوئےتوپانچویں پوزیشن پرچلےجائیں گے