بابراعظم ویرات کوہلی سے ایک اور عالمی ریکارڈ چھیننے کے قریب

ہرارے: قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کو ٹی20 انٹرنیشنل کرکٹ میں اپنے دوہزار رنز مکمل کرنے کے لیے مزید 60 رنز درکار ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان اگر زمبابوے کے خلاف سیریز میں یہ کارنامہ سرانجام دے دیتے ہیں تو وہ تیز ترین 2000 ٹی ٹوئنٹٰی انٹرنیشنل رنز بنانے والے دنیا کے پہلے بیٹسمین بن جائیں گے۔ بابراعظم اب تک 49 ٹی 20 میچز میں 48.50 کی اوسط سے 1940 رنزبناچکے ہیں۔ محدود ترین فارمیٹ میں تیز ترین 2000 رنز کا ہندسہ بھارت کے ویرات کوہلی نے 56 ٹی ٹوئنٹی اننگز میں عبور کیا تھا۔ یہی نہیں بابراعظم دنیا کے 11ویں بیٹسمین ہوں گے جو ٹی ٹوئنٹٰی انٹرنیشنل کرکٹ میں 2000 رنز بنائیں گے۔