پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان انتقال کر گئے

لاہور: پاکستان باسکٹ بال ٹیم کے سابق کپتان غلام فرید انتقال کر گئے۔ ‏سابق کپتان غلام فرید کے انتقال پر پاکستان باسکٹ بال فیڈریشن نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

سیکرٹری باسکٹ بال فیڈریشن خالد بشیر کا کہنا ہے کہ‏ غلام فرید کچھ عرصے سے شوگر کے عارضے کی وجہ سے اسپتال میں زیر علاج تھے، باسکٹ بال کے لیے غلام فرید کی خدمات کو بھلایا نہیں جا سکتا۔

‏خالد بشیر نے بتایا کہ غلام فرید نے ایشین گیمز سمیت متعدد بین الاقوامی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔