پاکستان کا جنوبی افریقہ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

سنچورین: پاکستان نے تیسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے، چار میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا ٹی ٹوئنٹی سیریز میں برتری کے لئے آج سنچورین میں مدمقابل ہیں، جہاں پاکستان نے ٹاس جیت کر جنوبی افریقا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی ہے۔

تیسرے ٹی ٹوئنٹی کے لئے قومی ٹیم میں تین تبدیلیاں کیں گئیں ہیں، فائنل الیون سے شرجیل خان، عثمان قادر اور محمد حسنین باہر ہوگئے ہیں ان کی جگہ فخر زمان، آصف علی اور حارث رؤف کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان چار میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-1 سے برابر ہے، پہلے میچ میں پاکستان نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پروٹیز کو چار وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پروٹیز نے یک طرفہ مقابلے کے بعد پاکستان کو چھ وکٹوں سے شکست دیتے ہوئے سیریز کو برابر کردیا تھا۔

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقا کو ‏مقررہ وقت کی پابندی نہ کرنے پر میچ فیس کا 20 فیصد جرمانہ کیا تھا۔

میچ ریفری نے اینڈی پائی کرافٹ نے ٹائم الاؤنس میں بھی مقررہ اوورز نہ کرنے پر جنوبی افریقا ‏کو تاخیر کا مرتکب قرار دیا تھا، آئی سی سی کے کوڈ آف کنڈکٹ 2.22 کے مطابق مقررہ وقت کے بعد ہر اوور میں تاخیر پر جرمانہ ‏کیا۔