پی ایس ایل 6 کے باقی میچز کا شیڈول تیار

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے چھٹے ایڈیشن کے باقی رہ جانے والے میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے ذرائع کے مطابق پی ایس ایل کے باقی میچز کا شیڈول تیار کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ میچز سے قبل کھلاڑیوں کو سات روز کا قرنطینہ مکمل کرنا ہو گا، قرنطینہ 22 مئی سے شروع ہو گا اور بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی تجربہ کار کمپنی کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں۔ ذرائع کا بتانا ہے کہ پی ایس ایل کے میچز کا آغار یکم جون سے ہو گا، زیادہ تر میچز سنگل ہیڈر ہوں گے اور پہلا میچ لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان ہو گا، میچز کراچی میں ہوں گے۔