وسیم اکرم شنیرا کے لیے باعثِ فخر، مگر کیوں؟

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم اپنی اہلیہ شنیرا اکرم کے لیے باعث فخر بن گئے۔شنیرا اکرم نے فوٹو اور ویڈیو شیئرنگ ایپلیکیشن (ایپ) انسٹاگرام پر اپنے ویریفائیڈ اکاؤنٹ پر تحریر کیا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کا دورہ کرکے بہت فخر محسوس کر رہی ہوں۔

سوئنگ کے سلطان کی اہلیہ نے پوسٹ میں وسیم اکرم کی میلبورن کرکٹ گراؤنڈ کی تاریخی دیوار پر لگی تصویر بھی شیئر کی۔ تصویر میں وسیم اکرم اپنے رویتی اسٹائل میں بالنگ کروا رہے ہیں۔انہوں نے یہ بھی لکھا کہ میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں اپنے شوہر کی تصویر دیکھ کر بہت حیرت اور خوشی محسوس ہوئی۔

شنیرا نے تحریر کیا کہ ایم سی جی ایک ایسا تاریخی گراؤنڈ ہے جس میں دنیا کے مشہور ترین ایونٹس کا انعقاد کیا گیا اور اگر کوریڈورز بول سکتے تو وہ بتاتے کہ کتنے بڑے بڑے کھلاڑیوں نے یہاں کیا کیا کارنامے سرانجام دیے ہیں۔

خیال رہے کہ وسیم اکرم اور آسٹریلوی سوشل ورکر شنیرا تھامسن سے 2013 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہوئے تھے۔ شنیرا نے شادی سے قبل اسلام قبول کر لیا تھا۔