بھارت کو بڑا دھچکا، آئی سی سی کی ٹی 20 ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کرنے کی وارننگ

لندن : آئی سی سی نے بھارت کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹی 20 ورلڈ کپ کےلیے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ بھارت سے منتقل کردیں گے۔

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کی جانب سے ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے ویزوں اور ٹیکس میں چھوٹ کی یقین دہانی مانگنے پر بھارتی کرکٹ بورڈ مشکل سے دوچار ہوگیا، آئی سی سی نے تنبیہ کی ہے اگر جلد یقین دہانی نہ ہوئی تو ورلڈ کپ کہیں اور کھیلا جائے گا۔

آئی سی سی نے کہا ہے کہ بھارت کو ٹی 20 ورلڈ کےلیے 31 مارچ کو تحریری یقین دہانی کرانی تھی جسے گزرے دو دن ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹ ٹیم کا اگلا کپتان کون ہوگا؟ سابق کپتان اظہر الدین بڑا دعویٰ

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے کہا ہے کہ بھارت نے تحریری یقین دہانی کےلیے مزید ایک مہینہ اور مانگا ہے، جس کا فیصلہ اجلاس کے بعد کل آئی سی سی کی حتمی بورڈ میٹنگ میں ہوگا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ رواں برس اکتوبر نومبر میں بھارت میں منعقد ہوگا۔