محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے سندور لگا کر نیا تنازع چھیڑ دیا

کولکتہ: بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کی اہلیہ حسین جہاں نے سندور لگا کر نیا تنازع چھیڑ دیا۔

حسین جہاں نے سندور لگا کر نیا تنازع چھیڑ دیا، اپنے خاوند پر سنگین نوعیت کے الزامات عائد کرنے کے بعد وہ الگ رہ رہی ہیں تاہم مختلف وجوہات کی بنا پر وہ خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں، انھوں نے اپنی تازہ ترین تصویر سے سوشل میڈیا پر نیا ہنگامہ کھڑا کردیا ہے۔

ایک تصویر میں وہ نیلی ساڑھی کے ساتھ اپنے سر پر سندور لگائے ہوئے ہیں، جس کے بعد طرح طرح کے کمنٹس کیے جارہے ہیں، کچھ نے تو ان کی خوشنودی حاصل کرنے کیلیے انھیں آنجہانی سری دیو سے بھی متشابہ قرار دے دیا ہے۔