ویرات کوہلی نے کیریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا

پونے: بھارتی کپتان ویرات کوہلی نے کیریئر میں ایک اور بڑا سنگ میل عبور کرلیا۔

ویرات کوہلی سچن ٹنڈولکر کے بعد اپنے ملک میں 10 ہزار رنز مکمل کرنے والے دوسرے کرکٹر بن گئے، ٹنڈولکر نے بھارت میں 14192 انٹرنیشنل رنز 313 اننگز کے دوران 50.32 کی اوسط سے بنائے تھے، جس میں 42 سنچریاں بھی شامل تھیں جبکہ ویرات کوہلی نے صرف 195 اننگز میں 10ہزار 2 رنز مکمل کرلیے ہیں، اس دوران ان کی اوسط 61.74 رہی جبکہ انھوں نے اپنے ملک میں 32 سنچریاں اسکور کیں۔

ٹنڈولکر نے اپنے ملک میں 52.67 کی اوسط سے 7216 ٹیسٹ رنز اسکور کیے جبکہ کوہلی نے 64.31 کی ایوریج سے 43 میچز میں 3730 رنز بنائے ہیں۔