دورہ جنوبی افریقہ، قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن کے 2 کورونا ٹیسٹ منفی آگئے

لاہور: دورہ جنوبی افریقہ کے لیے قومی اسکواڈ میں شامل ایک رکن کے دو کورونا ٹیسٹ منفی آگئے، متعلقہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیورببل کا حصہ بنے گا۔

تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقا کے خلاف اسکواڈ میں شامل مذکورہ رکن کا گزشتہ ہفتے کورونا ٹیسٹ مثبت آیا تھا اور اب ان کے کورونا کی دونوں رپورٹس منفی آئی ہیں۔ترجمان پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کا کہنا ہے کہ متعلقہ رکن 23 مارچ کو بائیو سیکیورببل کا حصہ بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: حسن علی کا کورونا کا شکار ہونا معمہ بن گیا، جنوبی افریقا روانگی بھی غیر یقینی

پی سی بی نے بتایا کہ بائیوسیکیورببل میں24گھنٹے کے بعد دوبارہ2ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ خیال رہے متعلقہ رکن دونوں ٹیسٹ منفی آنے پر متعلقہ رکن اسکواڈ کے ساتھ 26مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگا۔پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان 2 سے 16 اپریل تک تین ون ڈے اور چار ٹی ٹوینٹی میچز کھیلے جائیں گے۔