باکسر عثمان وزیر نے تاریخی فائٹ لڑنے کا اعلان کردیا

اسلام آباد: گذشتہ سال انڈونیشیا کے بویابلڈورزر کو شکست دے کر ایشین باکسنگ کونسل کا ٹائٹل اپنے نام کرنے والے پاکستانی باکسر عثمان وزیر نے ایک اور بڑی فائٹ کا اعلان کیا ہے۔آئی بی ایف یوتھ نامی اس فائٹ میں عثمان وزیر کا مقابلہ فائٹ باکسنگ کے ورلڈ چیمپئن مینی پاکیو سے ہوگا، فائٹ 22 مئی کو ہوگی۔

عثمان وزیر نے تاریخی فائٹ سے متعلق کہا کہ مجھے پانچ سال سے اس فائٹ کا انتظار تھا، پہلا پاکستانی باکسرہوں جو آئی بی ایف یوتھ ٹائٹل لڑوں گا، فائٹ کے لیے زبردست محنت کی ہے قوم کامیابی کی دعا کرے۔

باکسر عثمان وزیر نے وعدے کے باوجود حکومتی سپورٹ نہ ملنے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعلی گلگت بلتستان نے یوتھ ٹائٹل کے لیے تعاون کا یقین دلایا تھا مگر وعدہ وفا نہ ہونے کے باعث فائٹ کے لیے نجی اسپانسرز پر انحصار کرنا پڑے گا۔