پی ایس ایل کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کرانے کا فیصلہ

لاہور: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے بقیہ میچز 30 مئی سے 20 جون تک کرانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور پی ایس ایل فرنچائز کے اجلاس میں پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز 23 مئی سے 20 جون تک کرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

بقیہ تمام میچز کراچی میں کھیلے جائیں گے، کھلاڑیوں کو سات دن تک قرنطینہ کرنا ہوگا۔پی ایس ایل میچز میں تماشائیوں کی شرکت کا فیصلہ بعد میں کیا جائے گا۔

بائیو سکیور ببل کے لیے غیر ملکی کمپنی کی خدمات حاصل کی جائیں گی اور کھلاڑیوں کی دستیابی یا عدم دستیابی کے فیصلے کے بعد ڈرافٹ کا انعقاد ہو گا۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ میں کورونا کیسز سامنے آنے کے بعد ایونٹ کو 14 میچز کے بعد ملتوی کردیا گیا تھا جس کے اب مزید 20 میچز باقی ہیں۔