پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز یو اے ای ٹیم کی مدد کریں گے

دبئی: پاکستان اور بھارت کے سابق کرکٹرز متحدہ عرب امارات کی ٹیم کو پاؤں پر کھڑا کرنے کیلیے مل کر کام کریں گے۔

گذشتہ فروری کو ای سی بی نے سابق بھارتی آل راؤنڈر روبن سنگھ کو ڈائریکٹر آف کرکٹ مقرر کیا تھا، اس کے ساتھ انھیں نیشنل ٹیموں کی کوچنگ کا بھی کام سونپاگیا، اب پاکستان کے مدثر نذر کی بطور ای سی بی سلیکٹر اور ہیڈ آف نیشنل اکیڈمی پروگرام کے طور پر تقرری ہوئی ہے، وہ اس سے قبل بھی آئی سی سی گلوبل اکیڈمی میں کام کرچکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پروٹیز کپتان نے ’’بی ٹیم‘‘ کا تاثر مسترد کردیا

مدثر نذر اور روبن سنگھ، اینڈریو رسل کے ساتھ مل کر کام کریں گے جو ای سی بی کے نیشنل ڈیولپمنٹ منیجر ہیں۔