وسیم اکرم کا جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے خوشی کا اظہار

پاکستان کے سابق مایاناز فاسٹ بالر اور کمنٹیٹر وسیم اکرم نے جنوبی افریقا کے خلاف ٹیسٹ میچ میں قومی ٹیم کی کارکردگی سے خوشی کا اظہار کیا ہے۔وسیم اکرم نے انسٹاگرام اکائونٹ پر اپنی میچ پر گفتگو اور جِم کی تصویر شیئر کی جو ان کے مداحوں کو خوب پسند آئی۔

تصویر کے ساتھ وسیم اکرم نے لکھا بڑے دن اور زیادہ کام کی وجہ سے خود کو جِم جانے کے لئے راضی کرنا مشکل تھا تاہم پاکستان کی میچ میں واپسی کے لئے فائٹ نے مجھے حوصلہ دیا۔

وسیم اکرم نے پاکستان ٹیم کے لئے اگلے میچ کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں جنوبی افریقا کو پہلے ٹیسٹ میچ میں شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کرلی ہے