’’صبح آتے ہی جلد وکٹیں اڑائیں گے‘‘

کراچی: قومی ٹیم کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کا کہنا ہے کہ ابھی وکٹ بریک کررہی ہے اور باؤنس کم ہے، صبح آتے ہی جلد وکٹیں اڑائیں گے۔

کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز کھیل کے اختتام پر لیگ اسپنر یاسر شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یونس خان مجھے سمجھاتے رہتے ہیں کہ اہداف حاصل کروں، دن کے آغاز سے قبل بیٹنگ پریکٹس بھی کی تھی، اس سیریز کو جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

یاسر شاہ نے کہا کہ ماضی میں ذوالفقاربابرکیساتھ جوڑی بنی ہوئی تھی، نعمان علی ایک چھےبولرہیں،انکےساتھ جوڑی اچھی ہے، ساجدخان بھی باصلاحیت اسپنرہیں۔لیگ اسپنر نے کہا کہ گیارہویں نمبرپرجاکریہی کوشش تھی لمباکھیلوں، قومی ٹیم کیلئےرنزبنانامیرےلیےضروری تھا، یونس خان نے میرا بہت ساتھ دیا ہے، فٹنس میں بہتری لانے میں ان کا کردار اہم ہے۔
مزید پڑھیں:کراچی ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں جنوبی افریقا کی بیٹنگ، پاکستان کو 158 رنز کی برتری

انہوں نے کہا کہ شین وارن سےمیسجزکےذریعےرابطہ رہتاہے، مشتاق احمدسےبھی اسپن بولنگ پرگفتگو ہوتی ہے، جنوبی افریقہ کے خلاف کسی بلے باز کو آسان نہیں سمجھتے، میچ اور سیریز جیتنے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ نے کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان کے خلاف 29 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے، مہمان ٹیم نے 4 وکٹ کے نقصان پر 187 رنز بنالیے، یاسر شاہ نے تین وکٹیں حاصل کیں۔