کراچی ٹیسٹ: پاکستان پہلی اننگز میں 378 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا پر 158 رنز کی برتری

پاکستانی ٹیم جنوبی افریقا کے خلاف کراچی ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 158 رنز کی برتری کے ساتھ 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔کراچی ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 308 رنز 8 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو حسن علی 11 اور نعمان علی 6 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔

گرین کیپس نے اپنے گزشتہ روز کے مجموعے میں مزید 70 رنز کا اضافہ کیا اور 378 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔حسن علی 21 اور نعمان علی 24 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ یاسر شاہ 37 گیندوں پر ایک چھکے اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

خیال رہے کہ جنوبی افریقا کی ٹیم پہلی اننگز میں 220 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جبکہ پاکستان کی جانب سے پہلی اننگز میں فواد عالم نے 109، فہیم اشرف نے 64، اظہر علی نے 51 اور محمد رضوان نے 33 رنز بنائے۔