کورونا کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے، احسان مانی

لاہور: چئیرمین پی سی بی احسان مانی کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس کے باوجود پی ایس ایل پاکستان میں ہونا خوش آئند ہے۔

پاکستان سپرلیگ کے چھٹے ایڈیشن کی ڈرافٹنگ سے پہلے میڈیا سے چلتے چلتے بات کرتے ہوئے بورڈ سربراہ نے کہا کہ کوشش ہوگی تمام ایونٹس پاکستان میں کروائیں، تاہم آگے کیا حالات ہوتے ہیں اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے، پی سی بی سربراہ سے سوال کیا گیا کہہ منجمنٹ میں تبدیلی ہو رہی ہے تو چئیرمین نے جواب دیا کہ یہ ابھی یہ موقع نہیں بات کرنے کا۔