تیز ترین 27 سنچریاں، اسٹیون اسمتھ نے کوہلی اور ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا

اسٹیون اسمتھ نے تیز ترین 27سنچریوں کے ریکارڈ میں ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر کو پیچھے چھوڑدیا۔آسٹریلوی بیٹسمین مجموعی طور پر ہم وطن سر ڈان بریڈ مین کے بعد دوسرے نمبر پر آگئے ہیں، گذشتہ روز سڈنی ٹیسٹ میں اسمتھ نے اپنے کیریئر کی 136ویں اننگز کھیلتے ہوئے 27 ویں سنچری مکمل کی،ویرات کوہلی اور سچن ٹنڈولکر نے 141اننگز میں یہ سنگ میل عبور کیا تھا۔

یاد رہے کہ آسٹریلوی لیجنڈ سر ڈان بریڈ مین نے صرف 70اننگز میں ہی 27سنچریاں مکمل کرلی تھیں اور آج بھی سرفہرست ہیں۔