کرکٹر محمد سمیع بھی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑے

سمیع اسلم اور کامران اکمل کے بعد پاکستان کے فاسٹ بولر محمد سمیع بھی زیادتی کے خلاف پھٹ پڑے۔ٹیسٹ کرکٹر محمد سمیع نے اپنے ایک بیان میں شکوہ کیا کہ مجھے ہمیشہ زیادتی کا نشانہ بنایا گیا، ایک میچ میں چار اوور میں تین آوٹ کرنے کے بعد مجھے بولنگ ہی نہیں دی گئی۔محمد سمیع کا کہنا تھا کہ 100 ميل کي رفتار سے انٹرنيشنل کرکٹ ميں گیند کروائی تو بتایا گیا کہ اسپیڈ گن خراب ہے، دوسروں کے لیے بولنگ اسپیڈ مشین ٹھيک اور ميرے ليے خراب؟

فاسٹ بولر نے پاکستان کرکٹ بورڈ کے پیٹرن ان چیف وزيراعظم عمران خان اور کرکٹ کميٹی سے مدد کی اپيل کی ہے۔خیال رہے کہ اس سے قبل قومی وکٹ کیپر کامران اکمل بھی مسلسل پرفارمنس کے باوجود مواقع نہ ملنے کی شکایات کر چکے ہیں جبکہ قومی ٹیم کے بلے باز محمد سمیع دلبرداشتہ ہو کر لیگ کرکٹ کھیلنے امریکا منتقل ہو گئے ہیں۔