پنجابی میں ’آئی لو یو‘ کہو، شعیب ملک نے ثانیہ مرزا کو امتحان میں ڈال دیا

لاہور: (ویب ڈیسک) قومی ٹیم کے سینئر آل راؤنڈر شعیب ملک نے سوشل میڈیا پر اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا سے پنجابی میں’’آئی لو یو‘‘ کہنے کی فرمائش کرکے انہیں امتحان میں ڈال دیا۔

قومی ٹیم کے کرکٹر شعیب ملک نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا کا سوشل میڈیا پر انٹرویو کرتے ہوئے ان سے کئی دلچسپ سوال کئے، اس دوران ایک جواب نہ ملنے پر بطور سزا انہوں نے ثانیہ مرزا کو یہ مطالبہ کرکے مشکل میں ڈال دیا کہ پنجابی میں ’’آئی لو یو‘‘ کہو۔