فیفا ورلڈ کپ 2022 میں روبوٹ ریفریز متعارف کرانے کا منصوبہ

لوزان: فیفا نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کی منصوبہ بندی شروع کردی۔

ڈائریکٹر آف ٹیکنالوجی جوہانیز ہولزمولر نے قطر میں شیڈول 2022 ورلڈ کپ کے دوران روبوٹ ریفری متعارف کرانے کے منصوبے کی تفصیلات بیان کرتے ہوئے کہاکہ نئے سسٹم میں ہم معاون ریفریز کی جگہ روبوٹ سامنے لائیں گے، ہمارا انحصار کمپیوٹر ٹیکنالوجی پر ہوگا جس کے ذریعے آف سائیڈ کے فیصلے دیے جا سکیں گے