کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، عاقب جاوید

سابق پاکستانی کرکٹر اور کوچ عاقب نے کہا ہے کہ کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے۔ ایک انٹرویومیں عاقب جاوید نے کہا کہ پاکستان ٹیم نے کرکٹ میں تبدیلی سے کچھ نہیں سیکھا، ٹیسٹ میچز جیتنے کیلئے 3 عشاریہ 5 یا چار کے رن ریٹ سے کھیلنا پڑتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں پچز کا معیار بہتر نہیں ہے، پاکستان میں ہرجگہ پر ایک جیسی وکٹ اور ایک جیسا باوئنس ہے، ہمارے کھلاڑی غیرملکی کنڈیشن میں اسی وجہ سے کھیل نہیں پاتے۔

انہوںنے کہاکہ پاکستان میں کرکٹ کا حال بھی ہاکی کی طرح کا ہوتا جارہا ہے، بابر اعظم کے علاوہ قومی ٹیم کا ایک بھی بلے باز ایسا نہیں جسے کوئی دوسری ٹیم رکھ لے۔عاقب جاوید نے کہا کہ یاسر شاہ، شاہین آفریدی اور بابراعظم ٹیسٹ پلیئر ہیں، باقی تو سب سیکھتے ہی جا رہے ہیں۔