‘کریڈٹ پاکستان کو جاتا ہے’

نیوزی لینڈ ٹیم کے کپتان کین ولیمسن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم کو آخری روز تک کھیلنے پر کریڈٹ جاتا ہے۔ماؤنٹ مانگانوئی ٹیسٹ کے پانچویں روز پاکستانی بیٹسمینوں فواد عالم اور محمد رضوان نے نیوزی لینڈ کے بالرز کے خلاف سخت مزاحمت کی، تاہم دونوں کے آؤٹ ہوجانے کے بعد پاکستان کو میچ بچانا مشکل ہوگیا۔

اس فتح کے ساتھ نیوزی لینڈ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ پہلے نمبر پر بھی پہنچ گیا۔نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے اس فتح پر کہا ہے کہ ہماری توجہ موجودہ وقت پر ہے، ہم ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ کا فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔نیوزی لینڈ کپتان کین ولیمسن نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم نے بھی اچھا میچ کھیلا ہے۔