آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس جمعرات سے شروع ہوگا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے زیر اہتمام آن لائن پی ایف ایف کوچنگ ریفریشر کورس جمعرات سے شروع ہو گا۔

کورس میں ملک بھر سے پاکستان پریمیئر فٹ بال لیگ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے کوچز حصہ لیں گے۔ یہ کورس تین دن تک جاری رہے گا۔ چیف انسٹرکٹر طارق لطفی اور انکے معاون ناصر اسماعیل اور محسن الحسنین فٹ بال کوچنگ پر لیکچرز دیں گے۔

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نارملائزیشن کمیٹی نے گذشتہ ماہ جون مرد اور خواتین کے پانچ آن لائن کورسز منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا جن میں سے دو کورسز منعقد ہو چکے ہیں اور لیکن تین کورس ہونے باقی ہیں۔

پہلا ویمن ریفریشر کوچنگ کورس 19 سے 21 جون تک، دوسرا ویمن انٹروڈکٹری کوچنگ کورس 26 سے 28 جون تک منعقد ہوا۔ تیسرا مینز کوچنگ ریفریشر کورس پی پی ایف ایل کے کوچز کے لئے 2 سے 4 جولائی تک اور چوتھا بھی مینز کوچنگ ریفریشر کورس پی پی ایف ایل کے کوچز کے لئے 9 سے 11جولائی تک منعقد ہوگا جبکہ پانچواں اور آخری مردوں کے انٹروڈکٹری کوچنگ کورس 16 سے 18جولائی تک منعقد ہوگا۔