ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ 28 جنوری سے کھیلا جائے گا

ابوظہبی ٹی 10 کرکٹ ٹورنامنٹ 28 جنوری سے 6 فروری تک ابوظبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

آرگنائزیشن اعلامیے کے مطابق 2019 میں شریک تمام آٹھ ٹیموں نے 2021 کے ٹورنامنٹ میں بھی شرکت کی تصدیق کردی ہے۔ جن میں ٹیم ابو ظبی ، مراٹھا عربینز ، بنگلہ ٹائیگرز ، دکن گلیڈی ایٹرز ، قلندرز ، دہلی بلز ، شمالی واریرس ، اورکرناٹک ٹاسکرز کا نام بدل کر پونے ڈیولس رکھا گیا ہے۔

یہ ٹورنامنٹ گزشتہ ماہ انیس سے اٹھائیس نومبر تک شیڈول تھا۔ اب نئے پروگرام کے تحت یہ مقابلے 28 جنوری سے چھ فروری تک ہوں گے۔ مجموعی طورپر29 میچزکھیلے جائیں گے۔ مراتھا عربینز ٹیم اعزاز کا دفاع کرے گی۔