شاہین شاہ آفریدی وسیم اکرم جیسی ان سوئنگ، وقار یونس جیسا یارکر،شعیب اختر کی طرح باونسر مارنے کے خواہاں

قومی ٹیم کے نوجوان فاسٹ باولر شاہین شاہ آفریدی کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ہیروز وسیم اکرم کی طرح ان سوئنگ، وقار یونس کی طرح یارکر اور شعیب اختر کی طرح باونسر مارنے کی خواہش ہے۔ اکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے جاری کردہ ایک ویڈیو میں 20 سالہ نوجوان فاسٹ بائولر شاہین شاہ آفریدی نے کہا کہ ایک بہترین بائولر بننے کے لئے اپنے سینئر کھلاڑیوں کی مہارتوں کو حاصل کرنے کا خواہش مند ہوں، میں چاہتا ہوں کہ شعیب اختر کی طرح باونسرکروں تو یہ میرے لئے بہت اچھا ہتھیار ثابت ہوگا۔

ان سوئنگ گیند کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم سوئنگ کے سلطان ہیں، ان کی طرح ان سوئنگ کرنے میں بھی عبور حاصل کرنا چاہوں گا جب کہ وقار یونس یارکر کرنے پر بہت مہارت رکھتے تھے تو ان کی طرح یارکر کرانا چاہوں گا۔

سپیڈ کے حوالے سے شاہین شاہ آفریدی کا کہنا تھا کہ وہ اپنی سپیڈ شعیب اختر جیسی تو نہیں کرسکتے لیکن اپنی سپیڈ کو مزید بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ پاکستان کے لئے فائدہ مند ثابت ہو۔ شاہین آفریدی نے کہا کہ سلو بال کے لئے کوشش کر رہا ہوں کہ اپنی ایک ایسی بال میں مہارت حاصل کروں جس کو بلے باز کو سمجھنے میں مشکل ہو، ساتھی فاسٹ بائولر سہیل خان کی طرح آوٹ سوئنگ کرانا چاہتا ہوں۔