شاہین آفریدی نے حیدرعلی کی ٹریننگ کا ٹائم بدلوادیا

کراچی: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے نوجوان بیٹسمین حیدر علی نے انکشاف کیا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی کو رات نیند نہ آنے کی وجہ سے مجھے کمرے میں اپنی ٹریننگ کا ٹائم تبدیل کرنا پڑا۔ نیوزی لینڈ میں موجود حیدرعلی کا کہنا ہے کہ شروع میں دن رات کا کمرے میں پتہ ہی نہیں چلتا تھا میں فجر کی نماز کے بعد کمرے میں ہی ٹریننگ شروع کر دیتا تھا۔ کبھی بالکونی میں آجاتا، کبھی جوگنگ شروع کر دیتا تھا۔

حیدر علی کے مطابق مجھے نہیں پتہ تھا کہ میرے نیچے روم میں شاہین شاہ آفریدی کا روم ہے، ان سے جب بات ہوئی تو پتہ چلا کہ میری ٹریننگ کرنے کی وجہ سے انہیں نیند نہیں آئی تو میں نے اپنی ٹریننگ کا ٹائم تبدیل کر دیا۔