کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بنانے کی خواہش ہے، حارث رؤف

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف کا کہنا ہے کہ خواہش ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔ویڈیو لنک پریس کانفرنس میں حارث روف نے سوالات کے جوابات دیتے ہوئے بتایا کہ فاسٹ باؤلر میں تھوڑا غصہ ہوتا ہے، جب باؤنڈری پڑے تو غصہ آجاتا ہے، نئے بال سے باؤلنگ کررہا ہوں تاکہ بہتر پرفارمنس دے سکوں، خواہش ہے کہ اپنی کارکردگی سے ٹیسٹ ٹیم میں جگہ بناؤں۔

حارث رؤف کا کہنا تھا کہ پریکٹس کے دوران تین میچ کھیلنے سے بہت فائدہ ہواہے، وقار یونس نے اپنا تجربہ مجھ سے شئیر کیا، امید ہے جو پریکٹس کی وہ میچ میں نمایاں ہوگی، انٹرنیشنل کرکٹ میں رفتارکی ضرورت ہوتی ہے، رفتار سے بلے بازوں کو پریشانی ہوتی ہےاس لیے رفتار کے ساتھ اپنی لائن و لینتھ کو بھی بہتر کررہا ہوں۔فاسٹ بولر نے سینئر کھلاڑیوں کی طرح نام کمانے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قومی ٹیم کیلئے جہاں بھی موقع ملا اپنی کارکردگی دکھاؤں گا، ہمارا نیوزی لینڈ میں ٹریک ریکارڈ اچھا رہا ہے۔کوشش کریں گے کہ اچھی کارکردگی دکھائیں۔ہمارے باؤلرز کافی ٹی ٹونٹی میچز کھیل چکے ہیں۔