نیشنل چیلنج کپ کی تیاری کے سلسلہ میں ایس اے فارمز فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ جاری

نیشنل چیلنج کپ کی تیاری کے سلسلہ میں ایس اے فارمز فٹ بال ٹیم کے کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ گلالی پور میں بدھ کو بھی جاری رہا، ٹیم کے ہیڈ کوچ حاجی عبدالستار نے بتایا کہ تربیتی کیمپ میں 30 کھلاڑی حصہ لے رہے ہیں ان کھلاڑیوں کو کوچز جمشید انور اور ثمر اسحاق بھر پور تربیت دے رہے ہیں، انہوں نے کہاکہ ایس اے فارمز کی ٹیم نیشنل چیلنج کپ میں پہلی بار حصہ لے رہی ہے، ایونٹ میں ملک بھر سے 28 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں اور ایس اے فارمز کو گروپ ای میں پاکستان نیوی، پاکستان واپڈا اور ایشیا گھی ملز بہاولپور کے ساتھ رکھا گیا ہے اور ایس اے فارمز کی ٹیم اپنے گروپ میں لیگ کے تین میچ کھیلے گی، ایس اے فارمز گروپ میں اپنا پہلا میچ پاکستان نیوی کے خلاف 2 دسمبر، دوسرے میچ پاکستان واپڈا کے خلاف 5 دسمبر کو جبکہ تیسرا میچ ایشیا گھی ملز بہاولپور کے خلاف 9 دسمبر کو کھیلے گی۔