ویرات کوہلی نے سیریز میں ٹیم کو فتح نہ دلائی تو ٹیسٹ سیریز میں 4-0سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے

سابق آسٹریلوی کپتان مائیکل کلارک نے خبردار کیاہے کہ اگر ویرات کوہلی نے بچے کی پیدائش کیلئے وطن واپسی سے قبل محدود اوورز کی سیریز میں ٹیم کو فتح نہ دلائی تو ٹیسٹ سیریز میں 4-0سے ہزیمت کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔

واضح رہے کہ کوہلی 3 ٹی 20، اتنے ہی ون ڈے میچز اور ایڈیلیڈ میں 17 دسمبر سے شیڈول پہلے ٹیسٹ کے بعد وطن واپس چلے جائیں گے۔کلارک نے کہا کہ اگر کینگروز نے محدود اوورز کے میچز جیت لیے تو ٹیسٹ سیریز میں مہمان سائیڈ کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔