کراچی ویمن باکسنگ چمپئن شپ پرسوں کراچی میں منعقد ہوگی

سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کراچی ویمن باکسنگ چمپئن شپ پیر کو کراچی میں منعقد ہوگی، سندھ باکسنگ ایسوسی ایشن کے صدر اصغر بلوچ کے بتایا کہ ٹورنامنٹ کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں، اور چمپئن شپ میں کراچی کی خواتین باکسرز لیاری میں ایکشن میں نظر آئیں گی، چمپئن شپ کے مقابلے علی محمد قمبرانی باکسنگ اسٹیڈیم، ککری گراؤنڈ لیاری میں کھیلے جائیں گے، چمپئن شپ میں گرلز انڈر14، جونیئرانڈر16،یوتھ انڈر18 کے ساتھ 19 سے 40 برس کی خواتین باکسرز کے لیے سینئر کلاس کے ایونٹس شامل ہوں گے۔

چمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔