ایک روزہ سوکر فٹ سال ریفریز کورس کل ہوگا

ڈسٹرکٹ سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن راولپنڈی اور اسلام آباد سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے زیراہتمام اور دی سکس انٹرپرائز پرائیویٹ لمیٹڈ کے تعاون سے ایک روزہ فٹ سال ریفریز کورس کل اتوار کو اسلام آباد میں منعقد ہوگا۔

کورس کا افتتاح پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک کریں گے۔ ڈسٹرکٹ سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن راولپنڈی کے سیکرٹری انور خان نے بتایا کہ کورس کی تیاریاں زور و شور پر ہیں اور کورس میں راولپنڈی اور اسلام آباد کے ریفریز حصہ لیں گے اور کورس کے شرکاء کو فٹ سال کے نئے قوانین کے حوالے آگاہ کیا جائے گا۔ کورس کے اختتام پر شرکاء میں اسناد تقسیم کیں جائیں گی۔