ٹینس میں ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے،عدنان ارشداولکھ

لاہور: ڈائریکٹر جنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے کہا ہے کہ ٹینس میں ہمارے ملک میں بہت ٹیلنٹ ہے، ہمارے کھلاڑی ٹینس کے عالمی مقابلوں میںحصہ لے کر پاکستان کا نام روشن کررہے ہیں، سپورٹس بورڈ پنجاب نے ہمیشہ ٹینس کے فروغ اور ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کیا ہے، حال ہی میں سپورٹس بورڈ پنجاب کی جونیئر ٹینس اکیڈمی نے آغاز کیا ہے۔

جس میں 4 سے 12 سال تک کے بچوں کو ماہر کوچز تربیت دے رہے ہیں، ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز باغ جناح میں شہریار ملک نیشنل گراس کورٹ ٹینس چیمیئن شپ 2020ء کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،مہمان خصوصی ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ نے چمپئنشپ کا افتتاح کیا، اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس محمد حفیظ بھٹی ، سابق ڈیوس کپتان رشید ملک