پی ایس ایل 5: ملتان سلطانز کا کراچی کو 142 رنز کا ہدف

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا۔

ملتان نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اوورز میں 141 رنز بنائے اور کراچی کو جیت کیلئے 142 رنز کا ہدف ملا۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں ہونے والے میچ میں ملتان سلطانز نے مقررہ اوورزمیں 7 وکٹ پر 141 رنزبنائے، روی بوپارہ 40 رنزبناکرنمایاں رہے،ذیشان اشرف 21 اور خوشدل شاہ 17 رنزبناکرآؤٹ ہوئے۔

شاہدآفریدی 12 اور ایڈم لائیتھ 9 رنزبناکرآؤٹ ہوئے، رائلی روسوو اورمحمد الیاس نے5،5 جبکہ شان مسعودنے 3 رنزبنائے۔

سہیل تنویر جارحانہ 25 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔کراچی کنگزکے وقاص مقصود اورارشداقبال نے دودوکھلاڑیوں کوآؤٹ کیا، عماد وسیم نے ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے کہ کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پی ایس ایل کا آخری مرحلہ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا جو اب بغیر تماشائیوں کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جارہا ہے۔

پی ایس ایل 5 کا آخری میچ سات ماہ قبل 15 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی تھی۔

پلے آف مرحلے میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں رکھا گیا ہے اور انہیں کھلاڑیوں کے علاوہ کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔

آپ پی سی ایل کے تمام میچز جیوسوپر پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔