پی ایس ایل 5: کراچی کنگز کا ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کے پلے آف مرحلے کے پہلے میچ میں کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے پی ایس ایل کا آخری مرحلہ مارچ میں ملتوی کر دیا گیا تھا جو اب بغیر تماشائیوں کے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مکمل کیا جائے گا۔ پی ایس ایل 5 کا آخری میچ سات ماہ قبل 15 مارچ کو کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا گیا تھا جس میں کوئٹہ نے 5 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔ پلے آف مرحلے میں شریک غیرملکی کھلاڑیوں کو بائیو سیکیور ببل میں رکھا گیا ہے اور انہیں کھلاڑیوں کے علاوہ کسی سے بھی ملنے کی اجازت نہیں ہے۔ آپ پی سی ایل کے تمام میچز جیوسوپر پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔