پی ایس ایل فائیو، چار ٹیمیں کل نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں آمنے سامنے ہونگی

پاکستان. سپر لیگ 2020 کی ٹرافی کی جنگ کل(ہفتہ) سے چار ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں شروع ہو گی، فائنل میچ 17نومبر کو کھیلا جائے گا۔پی ایس ایل فائیو کا چمپئین کون ہوگا، فیصلے کے لئے نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں میدان سج گیا۔ملتان سلطان، کراچی کنگز، لاہور قلندرز اور پشاور زلمی نے شہر قائد میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پریکٹس بھی بھر پور انداز میں جاری ہے۔

نیٹ پریکٹس کے ساتھ پریکٹس میچز بھی کھیلے گئے جس میں ایک دوسرے کی خامیاں جانچنے کا موقع ملا۔آج(ہفتہ)چودہ نومبر کو دو میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ ملتان سلطان اور کراچی کنگز کے درمیان دوپہر تین بجے ہوگا جس کا ٹاس ڈھائی بجے ہوگا۔ دوسرا میچ اسی روز رات 8 بجے لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جائے گا، ٹاس ساڑھے سات بجے ہو گا۔