بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 27نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائیگا

سڈنی بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان پہلا ون ڈے میچ 27نومبر کو سڈنی میں کھیلا جائیگا تفصیلات کے مطابق۔آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان سیریز میں چار ٹیسٹ، تین ون ڈے اور تین ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے۔

شیڈول کے مطابق سیریز کے پہلے دو ون ڈے میچز 27 اور 29 نومبر کو سڈنی میں ہوں گے جبکہ تیسرا ون ڈے 2 دسمبر کو کینبرا میں کھیلا جائے گا۔اعلان کردہ شیڈول کے مطابق ٹی 20 میچز 4, 6 اور 8 دسمبر کو کھیلے جائیں گے۔ سیریز کا پہلا ڈے نائٹ ٹیسٹ 17 دسمبر سے ایڈیلیڈ میں شروع ہوگا، دوسرا ٹیسٹ 26 دسمبر، تیسرا ٹیسٹ 7 جنوری اور چوتھا ٹیسٹ 15 جنوری سے شروع ہوگا۔