ہاکی چمپئن شپ ،پاکستان ائیر فورس ،پاکستان واپڈا ، نیشنل بینک ، سوئی سدرن ، ماڑی پٹر ولیم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے

راولپنڈی(نیوز ڈدیسک) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ 2020ء کے پانچویں روز میں پاکستان ائیر فورس ،پاکستان واپڈا ، نیشنل بینک ، سوئی سدرن ، ماڑی پٹر ولیم نے اپنے اپنے میچز جیت لئے ۔بدھ کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام قومی سینئر ہاکی چمپئن شپ 2020ء کے پانچویں روز پانچ میچز کھیلے گئے۔
اس موقع پر سپورٹس کنسلٹنٹ ماڑی پیٹرولیم بریگیڈیئر سلیم نواز ،کرنل ر احمد نواز اور پی ایچ ایف خزانچی اخلاق عثمانی بھی موجود تھے،انکے ہمراہ چیئرمین سلیکشن کمیٹی اولمپیئن منظور جونیئر،ممبران اولمپیئن ایاز محمود،اولمپیئن ناصر علی،اولمپیئن وسیم فیروز بھی موجود تھے۔ایونٹ ماڑی پیٹرولیم کمپنی کی میزبانی میں ماڑی پیٹرولیم آسٹروٹرف ہاکی سٹیڈیم ایوب پارک راولپنڈی میں جاری پی ایچ ایف پریمیئر ڈومیسٹک ایونٹ کو سپروائز کرنے کیلئے پاکستان ہاکی فیڈریشن کی جانب سے تورنامنٹ ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں سید ظاہر شاہ کو سونپی گئی ہیں جبکہ حسن اختر چوہدری, ڈاکٹر احسن تنویراور محمد یسین بطور اسسٹنٹ ٹورنامنٹ ڈائریکٹرز تعینات کئے گئے ہیں۔
انٹرنیشنل ایمپائرز مینجر راشد بٹ کو اس ایونٹ کا ایمپائر منیجر متعین کیا گیا ہے،ایونٹ کے پانچویں دن کا پہلا میچ پاکستان آرمی اور پاکستان واپڈا کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان واپڈا نے پاکستان آرمی کو 3-4 سے شکست دید ی۔ پاکستان واپڈا کی جانب سے علیم بلال نے دو،علیم عثمان اور تصور عباس نے ایک ایک گول سکور کیا جبکہ پاکستان آرمی کی جانب سے وسیم اکرم، محمد فرحان اور علی حیدر نے گول سکور کیا اس میچ کو ایمپائرز عاطف ملک اور سہیل جنجوعہ نے سپروائز کیا جبکہ محمود ریزرو ایمپائر تھے۔
ججز کے فرائض جاوید صادق اور شفقت ملک جبکہ حمزہ نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔ دوسرا میچ ماڑی نیشنل بینک آف پاکستان اور پورٹ قاسم کے مابین کھیلا گیا جونیشنل بینک نے 1-8 سے جیت لیا،نیشنل بینک کی جانب سے محمد دلبر نے ایک،ارسلان قادر نے دو،بلال قادر نے دو،شان ارشاد،فیضان اور ابوبکر نے ایک ایک گقل سکور کیاجبکہ پورٹ قاسم کی جانب سے واحد گول سمیع نے سکور کیااس میچ کو ایمپائرز غلام محی الدین اور فیصل نے سپروائز کیا جبکہ سہیل،جنجوعہ ریزرو ایمپائر تھے۔
ججز کے فرائض ہارون, شاہد گل اور زاہد جبکہ شفقت ملک نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیںتیسرا میچ پاکستان نیوی اور سوئی سدرن کے مابین کھیلا گیا جوکہ سوئی سدرن نے 0-4 سے جیت لیا۔ سوئی سدرن کی جانب سے احمد ندیم اور غضنفر نے ایک ایک جبکہ مبشر علی نے دو گول سکور کئے۔اس میچ کو ایمپائر وقاص بٹ اور امیر حمزہ نے سپروائز کیا جبکہ غلام محی الدین ریزرو ایمپائر تھے۔
ججز کے فرائض علی عباس اور زاہد جبکہ شاہد ربانی نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔ایونٹ کا چوتھا میچ ماڑی پیٹرولیم اور پاکستان پولیس کے مابین کھیلا گیا جوکہ ماڑی پیٹرولیم نے 1-6 سے جیت لیا، ماڑی پیٹرولیم کی جانب سے ارباز احمد نے تین، عبدالرحمن نے دو،عمیر ستار نے ایک گول سکور کیاجبکہ پاکستان پولیس کی جانب سے واحد گول سکور پینلٹی کارنر کے دوران عمیر نے کیااس میچ کو ایمپائرز یاسر خورشید اور مبشر علی نے سپروائز کیا جبکہ مظہر ریزرو ایمپائر تھے۔
ججز کے فرائض شاہد ربانی اور شفقت ملک جبکہ علی عباس نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔ایونٹ کا پانچواں میچ پاکستان ایئر فورس اور پنجاب کے مابین کھیلا گیا جو کہ پاکستان ایئرفورس نے 0-3 سے جیت لیا،ایئرفورس کی جانب سے نعمان نے ایک جبکہ عبدالرحمان نے دو گول سکور کئے اس میچ کو ایمپائرز سبطین رضا اور محمود علی نے سپروائز کیا جبکہ ریزرو ایمپائر تھے،ججز کے فرائض ثاقب نیاز اور محمد یعقوب جبکہ حمزہ طفیل نے بطور ٹیکنیکل آفیسر اپنی پیشہ ورانہ ذمہ دارایاں سرانجام دیں۔