ڈی جی سپورٹس اوپن ٹینس چیمپئن شپ عقیل خان اور شعیب خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا

پشاور صوبائی ٹینس ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام اور ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے تعاون سے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں جاری ڈی جی سپورٹس اوپن ٹینس چیمپئن شپ کے مینز سنگل میں پاکستان نمبر ون عقیل خان اور شعیب خان نے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ، پہلے سیمی فائنل میں شعیب خان نے اعجاز احمد کے خلاف چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،دوسرے سیمی فائنل میں پاکستا ن نمبر ون عقیل خان نے اسد الله
کے تین صفر سے کامیابی حاصل کرکے فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
انڈر10 کے سیمی فائنل مقابلوں میں محمد شایان آفریدی نے انیس خان کے خلاف چھ تین اور چھ دو سے کامیابی حاصل کی ‘دوسرے سیمی فائنل میں زین رومان نے عبید کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا‘انڈر16 کے سیمی فائنل میںسیڈ نمبر ون کاشان عمر نے حسیب خان کے خلاف چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کیا دوسرے سیمی فائنل میں انٹرنیشنل پلیئر حامد اسرار نے شاہ سوار کے خلاف چھ چار اور چھ تین سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرلیا ‘انڈر14 کے کے سیمی فائنل مقابلوں میں حمزہ رومان نے حمزہ رحمت کے خلاف چھ دو اور چھ دو جبکہ دوسرے سیمی فائنل میں شاہ سوار نے تیمور خان کے خلاف چھ دو اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرتے ہوئے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا۔