انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے جنوری2021 میں دورہ پاکستان کا امکان

کراچی: انگلش کرکٹ ٹیم جنوری2021میں پاکستان کا دورہ کرسکتی ہے۔ انگلش کرکٹ ٹیم جنوری2021میں پاکستان کے دورہ کا انکشاف کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دونوں بورڈز میں 3ٹی ٹوئنٹی میچز کے حوالے سے بات چیت جاری ہے،انگلش ٹیم کا یہ15سال بعد پہلا دورہ پاکستان ہوگا۔

یاد رہے کہ کورونا کے باوجود پاکستانی ٹیم رواں برس انگلینڈ گئی تھی اور انگلش بورڈ جوابی دورے سے یہ احسان چکانا چاہتا ہے۔