سجل علی کے نام ایک اوربڑا اعزاز

پاکستان کی خوبرو اداکارہ سجل علی کی اداکاری اورخوبصورتی کے مداح دیوانے ہیں۔ مداح ان کو اسی لیے سوشل میڈیا پربھی فالو کرتے ہیں تاکہ انہیں ان کے لائف اسٹائل اوراُن کے آنے والے پراجیکٹس کے بارے میں پتہ چل جائے۔
اسی طرح اداکارہ نے اپنے چاہنے والوں کواپنے ایک نئے اعزازکے بارے میں بتایا جس پر مداح نہایت خوشی کا اظہارکررہے ہیں۔
سجل علی نے انسٹاگرام پربتایا کہ وہ معروف ’گرین کارپیٹ فیشن ایوارڈ‘ کا حصہ بن کرمعیاری فیشن کو سپورٹ کرنے جارہی ہیں۔ اوریہ بڑا ایوارڈ کوئی اور نہیں بلکہ ہالی ووڈ کے بڑے اداکار”رابرٹ ڈونی جونیئر”ہوسٹ کریں گے۔