انڈین فلم سٹار ثنا خان نے شوبز کو خیرباد کہہ دیا

بالی وڈ سپرسٹار سلمان خان کے ساتھ ہندی فلموں میں کام کرنے والی اور بگ باس سیزن چھ کی رنرز اَپ ثنا خان نے فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا ہے۔
انھوں نے متعدد ریئلٹی شوز میں کام کیا ہے اور کئی فلموں میں بھی نظر آئیں لیکن گذشتہ روز انھوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹوئٹر اور فیس بک پر فلم انڈسٹری کو چھوڑ کر مذہب کی راہ پر چلنے کے فیصلے کا اعلان کیا ہے۔
ان سے قبل ‘بگ باس’ میں نظر آنے والی پاکستانی اداکارہ وینا ملک نے بھی شوبز کی دنیا کو چھوڑ کر سادہ اور مذہبی زندگی کو اپنایا تھا اور ان کے متعلق کافی باتیں ہوئی تھیں لیکن وہ اب تک اپنے فیصلے پر قائم ہیں۔