مریم نواز کا مانی کی بات پر ردعمل
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اداکار سلمان ثاقب المعروف مانی کی بات پر ردعمل دیا ہے۔
اداکار مانی اور حرا جیو نیوز کے پروگرام ‘جشنِ کرکٹ’ کے مہمان بنے جہاں مانی نے عمران خان کو تنقید کا نشانہ بنایا اور کہا کہ پانی سر کے اوپر نہیں بلکہ لوگ سمندر کی تہہ کے نیچے جاچکے ہیں لہٰذا عمران خان کو لوگوں کو گھبرانے کی اجازت دے دینی چاہیے۔
مانی نے یہ بھی کہا کہ الیکشن ہوئے تو نوازشریف 90فیصد ووٹ لے جائیں گے۔ تاہم خبر پر مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ری ٹوئٹ کیا اور کہا کہ میں مانی کی اس بات سے متفق ہوں۔