عائشہ عمر کی متنازع تصویر سامنے آنے پر سوشل میڈیا صارفین برہم

 کراچی: اداکارہ عائشہ عمر نے انسٹاگرام پر اپنی ایک متنازع تصویر شیئر کی  ہے جس کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

مقبول ڈرامہ سیریل ’’بلبلے‘‘ کی اداکارہ عائشہ عمر اکثر اپنے لباس اور بیانات کی وجہ سے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن اس بار اُن کی جانب سے انسٹا گرام کی اسٹوری میں متنازع تصویر کی گئی جس میں وہ ساڑھی زیب تن کیے نظر آرہی ہیں تاہم اس نامناسب تصویر پر سوشل میڈیا صارفین نے اداکارہ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سیدہ شفقت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے لباس پر مکمل پابندی عائد ہونی چاہیے جو ہماری ثقافت حصہ نہیں، یہ لوگ اس طرح کے لباس زین تن کرکے میڈیا پر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی نمائندگی کررہے ہیں۔