شام ادریس اچانک اپنی دس سالہ بیٹی کو دنیا کے سامنے لے آئے

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوب اسٹار شام ادریس نےگزشتہ برس اپنی دوست سحر عرف فروگی سے شادی کی تھی اور رواں برس ان کے ہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی جس کا نام انہوں نے سیرا ادریس رکھا تھا۔

دونوں نے انسٹاگرام پر اپنی بیٹی کے نام سے اکاؤنٹ بنایا تھا جسے ایک لاکھ سے زائد افراد فالو کررہے ہیں۔

ان کی بیٹی سیرا اور اہلیہ فروگی یوٹیوب چینل پر جاری ہونے والے وی لاگز میں موجود ہوتی ہیں لیکن حال ہی میں ایک ویڈیو میں شام ادریس نے یوٹیوب پر جاری ایک ویڈیو میں اپنی پہلی شادی سے 10 سالہ بیٹی دعا ادریس کو سامنے لے آئے۔