شاہ رخ خان کے باعث مراکش کا ویزا نہیں دیا گیا، گلشن گروور

بولی وڈ کے ‘بیڈ بوائے’ کہلائے جانے والے ولن 65 سالہ گلشن گروور نے انکشاف کیا ہے کہ ایک مرتبہ انہیں عرب ملک مراکش کا ویزا صرف اس لیے دینے سے انکار کیا گیا تھا، کیوں کہ انہوں نے کسی فلم میں شاہ رخ خان کی پٹائی کردی تھی۔

واقعے کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ایک دن کا ویزا دینے سے انکار کیا گیا تھا۔

ریئلٹی شو میں بات کرنے کی گلشن گروور کی وائرل ہونے والی ویڈیو میں انہیں مذکورہ واقعے کو خوشی سے بیان کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ویڈیو میں گلشن گروور بتاتے ہیں کہ ایک بار جب وہ مراکش گئے تو انہوں نے ایک خوبصورت خاتون افسر کو کہا کہ وہ شام تک اپنے ملک واپس جائیں گے لیکن انہیں ایک دن کا ویزا چاہیے، تاکہ وہ مراکش کو دیکھ سکیں۔