آریان خان کی بھکاری بچے سے سلوک کی ویڈیو وائرل

شاہ رخ کے بیٹے آریان خان کی بھکاری بچے کے ساتھ سلوک کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آریان خان کی یہ ویڈیو شیئر کی گئی ہے۔

ویڈیو میں آریان خان کو دیگر شوبز شخصیات کے ہمراہ ممبئی کے ایک ریسٹورینٹ سے باہر نکلتے دیکھا جاسکتا ہے۔
اس دوران آریان خان اپنی گاڑی میں بیٹھنے کے لیے آتے ہیں تو ایک بھکاری بچہ ان کے پاس آکر ان سے پیسوں کے لیے سوال کرتا ہے جس پر آریان اسے پیسے دے کر گاڑی میں بیٹھ جاتے ہیں۔